ابھی تک ھم نے اھل بیت علیھم السلام اور بارہ اماموں کے فضائل کے بارے میں بطور عموم صحیحین سے روایات آپ کی خدمت میں نقل کیں ھیں اب ھم فرداً فرداً اھل بیت کے فضائل میں صحیحین سے روایات نقل کرتے ھیں،چنانچہ حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کے فضائل سے شروع کرکے حضرت فاطمہ زھر ا سلام الله علیھا پھر حسنین علیھما السلام کے مشترکہ فضائل ذکر کریں گے، اس کے بعد ان میں سے ھرایک کے علی?حدہ فضائل بیان کریں گے ?
پھلی فضیلت: د شمنانِ علی دشمنانِ خد ا ھیں
1?,,…عن ابی ذرقال نزلت الآیة:<ہَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِیْ رَبِّہِمْ>[30] فی ستة مِن قر یشٍ عَلِی وَحَمزَة وَ عُبَیدَة بنِ الحا رث،و شیبة بن ربیعة وعُتبة بن ربیعة والولید بن عتبة"[31]
ابوذر کھتے ھیں :
یہ آیت<ہَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِیْ رَبِّہِ >دو قریش کے گروہ جو راہ خدا میں ا?پس میں دشمنی اور عداوت رکھتے تھے یہ ا?یت تین خالص مومن اور قریش کے تین کافروں کے بارے میں نازل ہوئی ھے یعنی علی (ع) ، حمزہ(ع)، عبیدہ بن حا رث، یہ توحید کے پرچم کو بلند کرنے کے لئے لڑے اور عتبہ ، شیبہ، ولید، یہ توحید کے پرچم کو سرنگوں کرنے کے لئے لڑے?
2?,,… قیس بن عباد عن علی (ع)؛ فینا نزلت ہ?ذہ الآیة:< ہَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِیْ رَبِّہِمْ>?[32]
قیس بن عباد حضرت علی علیہ السلام سے نقل کرتے ھیں :
آیہ? < ہَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِی رَبِّہِمْ> ھماری شان میں نازل ہوئی ?